18 جون 2013 - 19:30
سعودی عرب کے ولیعہد کا روحانی کو تہنیتی پیغام

سعودی عرب کے ولیعہد نے ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کو ایران کے گيارہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اس سے قبل سعودی بادشاہ عبد اللہ نے حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی تھی۔

ابنا: سعودی عرب کے ولیعہد امیر سلمان بن عبد العزیزنے ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کو ایران کے گيارہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے اس سے قبل سعودی بادشاہ عبد اللہ نے حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی تھی۔ سعودی ولیعہد نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ایرانی صدر کی توفیق اور کامیابی کے لئے دعا کی ہے۔
.......
/169